• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعل سازی کے الزام میں 8افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)جعل سازی کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔چہلیک پولیس کو محمد الہی بخش نے بتایا کہ دکان جمیل،شاکر کو کرایہ پر دی تھی میرے جعلی دستخط سے دستاویزات تیار کرکے جعل سازی کی۔عبدالستار نے بھی اسی تھانہ کو بتایا کہ میری بیوی زینب بی بی معمر اور ان پڑھ خاتون ہے ملزمان اللہ رکھا اور خرم شہزاد نے ملی بھگت کرتے ہوئے میری بیوی کے نام سے جعلی اسٹام پیپر جاری کرواکر بیوی کا انگوٹھا لگاکر عدالت میں دعوی دائر کیاجس میں دونوں ملزمان بطور گواہ ہے‘ پولیس کو عبدالعزیز نے بتایا کہ ملزم عبدالستار نے موٹرسائیکل ماہوار آسان اقساط پر لوگوں کو جعلی رسیدات کے ذریعے 1لاکھ 27روپے ہتھالیئے۔
تازہ ترین