• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا افغانستان تاجکستان مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ

طالبان نے افغانستان کی تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا اور حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے سرحد پار کر کے فرار ہو گئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان طالبان نےتاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا، افغان فورسزکو تاجکستان سرحد پر چوکیوں سے بےدخل کر دیا گیا ہے۔

افغان رکن صوبائی کونسل کے مطابق افغان طالبان نے قندوز کے علاقے شیر خان پر قبضہ کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے421 اضلاع میں سے 87 طالبان کے قبضے میں ہیں۔

ترجمان افغان فورسز کا کہنا ہے کہ قبضہ چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین