• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کو امریکا جاکر پاکستان خوش قسمت ملک کیوں لگنے لگا؟

پاکستان شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے کیوں کہ یہاں سارے کام خود نہیں کرنے پڑتے۔

حرا مانی جو کہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کے لیے امریکا گئی ہوئی ہیں، امریکا کے لوگوں کی چند اچھی عادتوں سے کافی متاثر نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خو دگاڑی میں پیٹرول ڈالتے نظر آرہی ہیں۔

حرا نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنا کھانا خود گرم کرو۔‘


انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’میں اس بات کی تعریف کرنا چاہوں گی کہ امریکا میں عورتیں اپنے سارے کام خود کرتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کے پاس ایک تسنیم باجی اور نذیرہ باجی ہوتی ہیں جن کو آپ کام کے لیے آواز لگاتے ہیں اور جب آپ گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو آپ کے پاس بہت سارے لوگ ہوتے ہیں آپ کی گاڑی میں پیٹرول ڈالنے کے لیے۔‘

واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید