سندھ حکومت کی طرف سے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسین کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، محکمہ صحت سندھ نے جیریز ویزا سروس کے ساتھ یادداشت نامے پر دستخط کردیے۔
اس سہولت سے بیرون ملک جانے والوں کو مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ مہیا ہوسکے گا جبکہ جیریز مرکز اسٹوڈنٹ، سیاحت، مذہب یا بزنس ویزا حاصل کرنے والوں کی ویکسین میں مدد کرے گا۔
جیریز کو فائزر اور دیگر ویکسین سندھ حکومت کی طرف سے فراہم کی جائیں گی، معاہدے کے تحت نمس کے تمام پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔
جیریز پر ویکسین کی سہولت صبح 8 بجے سے رات 10 تک ہفتے کے تمام روز مہیا کی جائے گی۔