• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ممبر ایف بی آر کے زیرانتظام دفاتر میں کروڑوں کی ہیرا پھیری کا انکشاف


سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیرانتظام دفاتر میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں 21 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کی ہیرا پھیری سامنے آگئی۔

آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے لاہور آفس میں لیٹ ڈیلیوری چارجز ہی لاگو نہیں کیے گئے۔ 9 کروڑ 41 لاکھ 5 ہزار روپے ایسے اسٹور پر خرچ کیے گئے جو سرے سے موجود ہی نہیں۔

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 8 کروڑ سے زائد کےخریداری ٹینڈروں کی رسیدیں موجود نہیں، کوالٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے 2 کروڑ 12 لاکھ کے کیمرے خریدے گئے۔

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بہاولپور آفس میں 20 کروڑ کے غیر ضروری اخراجات سے 10 کروڑ روپے کا نقصان کیا گیا، پیٹرول کی مد میں غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کلیکٹر ریونیو لاہور آفس میں 1 کروڑ 16 لاکھ روپے غیر قانونی ادائیگی ہوئی، سیکرٹری ریونیو ساؤتھ پنجاب آفس میں 26 لاکھ روپے ڈی ڈی او کے نام پر نکلوائے گئے۔

تجارتی خبریں سے مزید