• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کی جیت، احسن رمضان اپنا میچ رہا گئے

کراچی میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز سابق عالمی چیمپئن احسن رمضان کو شکست ہوگئی۔

عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف سمیت دیگر نامور پلیئرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، ان میچز کے دوران چار سنچری بریک بھی کھیلے گئے۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ایونٹ کے دوسرے روز سابق عالمی چیمپئن احسن رمضان کو شاہد شفیق کے ہاتھوں شکست اُٹھانی پڑی۔

شاہد شفیق نے اُنہیں 4-2 کے فریم اسکور سے مات دی، میچ کے دوران احسن نے چوتھے فریم میں 115 کا بریک بھی کھیلا۔

عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف نے ایم فہیم کو 4-1 سے ہرایا، محمد سجاد نے عمر نعیم کو بھی اسی اسکور سے مات دی۔

اسجد اقبال کو میچ جیتنے کیلئے پورے 7 فریم کھیلنے پڑے، جس میں اُنہوں نے عبداللہ کو 4-3 کے اسکور سے زیر کیا۔ اس کے علاوہ نسیم اختر، سہیل شہزاد اور بابر مسیح بھی اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہے۔

دوسرے روز میچز کے دوران احسن رمضان کے علاوہ این مارک جون، سہیل شہزاد اور محمد سجاد نے بھی سنچری بریک کھیلے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید