• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی نجی کمپنی کے ایل این جی ٹرمینل کی بندش سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرمینل بندش سے پاور پلانٹس کو گیس تعطل کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمیٹی کو نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے لیے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید