• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی کو پی ٹی آئی حکومت بھی وطن نہیں لاسکی

اسلام آباد(حنیف خالد)چھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود 5لاکھ 6 ہزار 8سو امریکی ڈالر اسلام آباد سے دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والی ایان علی جو ملک سے مفرور ہے اسے موجودہ حکومت بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار نہیں کرا سکی، پاکستان کی حکومت اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی پابند ہے مگر اس کی گرفتاری کیلئے نیک نیتی سے ثمر آور کوششیں نہیں کی گئیں ایان علی کم و بیش 40سے زائد مرتبہ مختلف ملکوں میں آتی جاتی رہی ہیں۔

تازہ ترین