• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا جوہر ٹاؤن دھماکہ کے جائے وقوعہ کا دورہ ، جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے جوہر ٹاون دھماکہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، مزید برآں کمشنر جوہر ٹاؤن واقعہ میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچے۔ کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی اور مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، دریں اثناء جوہر ٹاؤن دھماکہ کے حوالے سے جناح ہسپتال میں لواحقین کیلئے سہولت /معلوماتی سنٹر قائم کرنے کے احکامات کے تحت فوری طور پر سہولت سنٹر نے کام شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین