• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی سروس کیلئے ناساپہ بالاسٹاپ کی منظوری کامطالبہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)باچایان فلاحی کمیٹی ناساپہ بالا (باچایانوںناساپہ)پشاور کا اجلاس حجرہ باچایان میںزیر صدارت شوری اراکین منعقد ہوا ،جس میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ شدیدگرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ علاقہ کے لوگوں کیلئے بہت بڑا عذاب بن گئی ہے ،جبکہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے لوگوںکے گھروں میں چو لہے ٹھنڈے پڑگئے ہے،اجلاس میں علاقہ کے عوام کی طرف سے دھمکی دی گئی کہ اگر بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو علاقہ کی عوام کی طرف سے واپڈا اور سوئی گیس کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،مقرین نے کہا کہ ناساپہ بالامیں بجلی ٹرنسفارمرایک ہفتہ تک خراب رہا پورے علاقہ میں تاریکی چھائی ہوئی تھی اور لوگ گرمی کی شدت سے بلبلا رہئے تھے۔
پشاور سے مزید