وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسین کو تسلیم کرنےجیسے فیصلے عالمی ادارہ صحت کو کرنےہوتے ہیں۔
اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکوں کا طےکرنا کہ کون سی ویکسین ان کےملک میں قابل قبول ہے، انتشار پیدا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ سیٹیزن کی صحت و تندرستی عالمی جیو اسٹریٹجک دشمنوں کا یرغمال نہیں بن سکتی۔