• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13223 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 655 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5392 ہوچکی ہیں۔

آج مزید 426 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 309496 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 4429879 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 334436 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 19548 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18917 گھروں میں، 31 آئسولیشن سینٹرز اور 600 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 550 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 59 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 655 نئے کیسز میں سے 405 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 114، ضلع وسطی 86، ضلع جنوبی 83، کورنگی 61، ملیر31 اور ضلع غربی سے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں شہید بینظیر آباد 31، دادو 25، حیدر آباد 25، ٹھٹہ 19، جامشورو 16، قمبر 15، میرپور خاص 15، ٹنڈو الہیار 14، سانگھڑ 9، جیکب آباد 8، نوشہرو فیروز 7، تھر پارکر 6، مٹیاری 6، سجاول 6، بدین 4، لاڑکانہ 4، خیرپور 3، ٹنڈو محمد خان 3، عمرکوٹ 3، گھوٹکی 2، سکھر 2 جبکہ کشمور اور شکارپور سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین