• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہیلسنکی (اے ایف پی) دنیا کے خوشحال ترین ملک ’فن لینڈ‘ کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ ٹیلینٹڈ سولوشنز نامی ایجنسی کے ریکروٹر ساکو تہویرینن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب اس کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا جاتا ہے کہ ہمیں غیر معمولی تعداد میں لوگوں کی ضرورت ہے جو اس ملک میں آئیں۔ ریکروٹر نے وضاحت کی کہ بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ افراد کی نسل کی لاگت کو پورا کرنے میں مدد دینے کیلئے ورکرز کی ضرورت ہے۔اگرچہ بہت سے مغربی ممالک آبادی کی کمزور نمو سے لڑ رہے ہیں، کچھ فن لینڈ جیسے اثرات کو ہی محسوس کر رہے ہیں۔
تازہ ترین