• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھانی کی شکل میں شعیب اختر نظر آرہا ہے، اظہر محمود

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ شاہ نواز دھانی کی شکل میں مجھے ایک اور شعیب اختر نظر آرہا ہے۔امید ہے کہ شاہ نواز فیلڈ میں شعیب اختر کی طرح اپنی بولنگ اور اپنے نت نئے انداز سے سب کو محظوظ کرے گا۔واضح رہے کہ اظہر محمود اور شعیب اختر نے اسلام آباد میں ایک ساتھ کرکٹ شروع کی تھی۔