• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلاسرنگ نمبر 4 پراجیکٹ میں 100 ارب کا نقصان ہوا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد (این این آئی) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ تربیلاسرنگ نمبر 4 پراجیکٹ میں 100ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ایک بیان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے اس حوالے سے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا جارہا، تفصیلی پرفارمنس آڈٹ 60 دن میں مکمل کیے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔نائب چیئرپرسن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان ناصرہ اقبال نے مطالبہ کیا کہ نقصان پہنچانے والے افرادکا احتساب کیا جائے۔

تازہ ترین