• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آج روانہ ہوگا

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ آج انگلینڈ روانہ ہوگا جہاں تین روز کی آئسولیشن کے بعد اٹھائیس جون سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعے کو لاہور سے برمنگھم پہنچے گی۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق چارٹرڈ طیارہ ابوظبی سے پی ایس ایل میں شریک قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو لے کر صبح لاہور پہنچے گا جہاں سے لاہور میں موجود 11 ارکان کو لے کر صبح 9 بجے برمنگھم روانہ ہوگا۔

لاہور سےحارث سہیل، عبدﷲ شفیق، سعود شکیل، ہیڈ کوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس اور سپورٹ عملے کے ارکان ٹیم کو جوائن کرینگے۔

تازہ ترین