• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے پی ٹی آئی رہنما و میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو باکمال شخصیت قرار دے دیا۔

اس ضمن میں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عامر ؛لیاقت حسین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’دورِ حاضر میں گفتگو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو جتنا کمال حاصل ہے اتنا کسی کو نہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک نہایت ہی باکمال شخصیت ہیں۔‘

وینا ملک نے پی ٹی آئی رہنما کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ان کا مددگار ہو، آمین۔‘

واضح رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ’میں نے بہت تنگ آنے کے بعد یہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کیونکہ ایک خاتون کی وجہ سے مجھ پر تہمت لگائی گئی، مجھے تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں خاموش رہا۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’اُس خاتون اور لوگوں کی تنقید کی وجہ سے میرا گھر ٹوٹ گیا، مجھے بُرا بھلا کہا گیا لیکن میں نے پھر بھی صبر کیا۔‘

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ’اب میری برداشت ختم ہوگئی ہے اور میں نے اس خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے اور اب عدالت ہی اُس کا فیصلہ کرے گی۔‘

عامر لیاقت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں، صارفین نے پی ٹی آئی رہنما کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے سوال کررہے ہیں کہ ’کیا عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ہے؟‘

تاہم ابھی تک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اُن کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ نامی ایک خاتون نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اس خبر نے عامر لیاقت کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔

اس خبر کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہانیہ نامی خاتون سے تیسری شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی، عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی ہے۔

تازہ ترین