• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ طوبیٰ عامر کی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ دیا۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انٹری کرلی ہے اور اس حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اُنہوں نے اپنے پہلے ڈیبیو ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں اُن کے ڈرامے کی اگلی قسط کا ایک ٹیزر دِکھایا جارہا ہے۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ڈرامے کا نام ’بھڑاس‘ ہیش ٹیگ بھی لکھا جبکہ اُن کی جانب سے ابھی تک اس ڈرامے کی کوئی تصویر وغیرہ انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر پہلی مرتبہ اداکاری کررہی ہیں اور یہ اُن کا پہلا ڈرامہ ہے جس کا نام ’بھڑاس‘ ہے اور یہ ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کی طبیعت زیادہ بِگڑ گئی تھی جس کے بعد سے وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی اہلیہ بُشریٰ عامر ہیں اور اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

تازہ ترین