بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئی ہے، گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔
دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، ٹیسٹوں کے حساب سے ضلع کیچ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 66 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے 839 ٹیسٹ کیئے گئے، 48 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 22 مثبت کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے، ٹیسٹوں کے حساب سے کیچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 66 فیصد رہی، دو روز قبل یہ شرح 74 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا وائرس کے 21 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، یہاں پھیلاؤ کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔
گوادر سے کورونا وائرس کے 4 اور خضدار سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 793 ہے۔
کورونا وائرس کے بلوچستان بھر میں 26 ہزار 893 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 304 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔