• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے 20 ہزار سال قبل بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف


ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس 20 ہزار سال قبل بھی وار کرچکا ہے۔

ایسے ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن کے مطابق کورونا وائرس مشرقی ایشیاء میں تباہی پھیلا چکا ہے۔

ماہرینِ حیاتیات کہتے ہیں کہ وباء نے کئی سالوں تک خطے کو جکڑ کر رکھا تھا اور کورونا وائرس نے لوگوں کے ڈی این اے میں ارتقائی نقوش چھوڑے ہیں۔

ایری زونا یورنیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق اس دوران کورونا انفیکشن کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والے جین بھی تیزی سے پھیلے، وہ جین آج کے وبائی مرض کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اینارڈ کا کہنا ہے کہ ویکسین سے کووڈ 19 پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کے اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری نسلوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران 3 کورونا وائرس انسانوں میں پھیل چکے ہیں، ان میں کووڈ 19، سارس اور میرس شامل ہیں۔

ڈاکٹر اینارڈ نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام وائرس چمگادڑوں یا دیگر جنگلی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئے، دیگر 4 قسم کے کورونا وائرس بھی پھیلے جن کے اثرات نسبتاً کم تھے۔

تازہ ترین