• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑ پراسرار حالات میں زندگی سے محروم ہوئے، پرویز رشید


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی موت پر سوال اٹھادیئے۔

 اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عثمان کاکڑ پراسرار حالات میں زندگی سے محروم ہوئے، امید ہے سینیٹ اور جمہوری قیادت عوامی سوالوں کے جواب تلاش کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

پرویز رشید نے کہا کہ لاکھوں چاہنے والے اُن کی سانسیں چھن جانے کی حقیقت جاننے کے لیے سوالیہ نشان بنے ہوئے تھے۔

تازہ ترین