• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپےکی قدر گرنے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین


وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ ن کو روپے کی قیمت میں کمی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران  شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ عوام کی بات کرتے ہیں، آئی ایم ایف کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کیا ان کی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئیں؟ پاکستان کی برآمدات گریں، اس کی وجہ سے آئی ایم ایف آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین