کراچی(نیوزڈیسک)امریکا جنگ زدہ افغانستان سے نکل رہا ہے اور ایسی صورتحال میں افغانستان چاہتا ہے کہ بھارت طالبان کو واضح پیغام دیں اور ان سے تشدد کا راستہ چھوڑنے کا کہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کیلئے افغان سفیر فرید ماموندزئے نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں تحفظات ہیں اور 20 ایسے دہشتگرد گروہ ہیں جنہیں براہ راست طالبان کی حمایت حاصل ہے اور ان کا ہدف بھی بھارت اور بھارتی اثاثے ہیں۔ماموندزئے نے کہا کہ افغان حکومت کو بھارت سے توقع ہے کہ وہ طالبان کو تشدد چھوڑ دینے کیلئے واضح پیغام دیں۔واضح رہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کا آغاز کرچکا ہے اور طالبان دوحہ میں مذاکرات کررہے ہیں۔