• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کر گیا، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبر سناتے ہوئے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ جمعہ تک اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

دو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔


تازہ ترین