• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری سے کالعدم لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، دستی بم برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے لیاری میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے مبینہ دہشت گرد عبید الرحمان عرف عبید کیپری کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق ملزم خطرناک دہشت گرد عاصم کیپری کا بھائی ہے، ملزم جیل سے رہا ہونے والے دہشت گردوں کے رابطے میں تھا ، اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ،دریں اثنا رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کر کے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم محمد ناصر کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے تیسر ٹاؤن کے رہائشی تاجر کو 25 لاکھ روپے بھتہ کی کال کی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں اس کے بیٹے کو اغواہ کرنے اور تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

تازہ ترین