• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ڈیوائسز کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کی بندش سے متعلق وضاحت کردی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) تمام موبائل ڈیوائسز کو ایف بی آر ٹیکس ادائیگی کے بعد رجسٹر کرتا ہے، ڈی آئی آر بی ایس منظور شدہ ڈیوائسز کو تمام پاکستانی موبائل نیٹ ورکس پر فعال کرتا ہے۔

ڈی آئی آر بی ایس موبائل ڈیوائس کے انٹرنیشنل موبائل ایکویپمنٹ آئیڈینٹی (آئی ایم ای آئی)  کی نشاندہی اور بلاک کرتا ہے، مارچ 2024 میں 1934 ڈیوائسز کی نان ٹیکس پیڈ کے طور پر شناخت کی گئی تھی، متعلقہ صارفین کو ٹیکس ادائیگی کا ثبوت جمع کروانے کے متعدد الرٹ پیغامات بھیجے گئے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے ٹیکس ادائیگی کے ثبوت موصول نہیں ہوئے انہیں 4 مئی 2024 کو بلاک کیا گیا، 1934 بلاک ڈیوائسز میں سے 248 موبائل ڈیوائسز کو ٹیکس ادائیگی کے بعد اَن بلاک کر دیا گیا۔

میڈیا میں جاری قومی خزانےکی آمدنی کو نقصان سے متعلق بحث من گھڑت ہے، حکومت نے اب تک ہینڈ سیٹ رجسٹریشن کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں63 ارب روپے جمع کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید