• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ آسانی سے پاس ہوجائے گا، مضبوط حکومت کے بغیر اصلاحات کا عمل مشکل، عمران خان

مضبوط حکومت کے بغیر اصلاحات کا عمل مشکل، عمران خان


ناران(ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ باآسانی سےپاس ہوجائے گا‘ مہنگائی ہمارا اصل مسئلہ ہےجس پرخصوصی توجہ ہے جلد اس پر قابو پا لیں ‏گے‘پورے اعتماد سےکہہ سکتا ہوں مشکل وقت اب پیچھے رہ گیا ہے‘جب آپ اصلاحات لاتے ہیں تو مافیا رکاوٹ ڈالتا ہے‘ مضبوط حکومت کے بغیر ‏اصلاحات کاعمل مشکل ہے‘بد قسمتی سے ہمار ے بزرگوں نے انصاف نہیں کیا اور درختوں و جنگلات کی تباہی کی اور آنے والی نسلوں کے بارے میں نہیں سوچا‘ کلین اینڈ گرین پاکستان ہمارا ویژن ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لئے سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا پاکستان چھوڑ کرجانا ہے‘ آنے والی نسلیں اس پر ہماری شکر گزار ہوں گی۔پاکستان سوئٹزرلینڈسے زیادہ خوبصورت ملک ہے‘سیاحت سے ملک میں پیسہ آئے گا اور عوام کو روزگار ملے گا، شجر کاری اور ماحول کے تحفظ کے لئے گارڈز اور نگہبان مقامی آبادی سے رکھے جائیں ، آلودگی سے تحفظ کے لئے قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کواسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے ‘ دورہ ناران میں ٹائیگر فورس سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نےوادی ناران کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کیلئے سیاحوں کی سہولت اور ماحولیات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پرکاربند ہے، نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد اصلاحات کی مخالفت کرتے ہیں۔

تازہ ترین