پاکستان کی متنازع ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خاموشی سے شادی کرلی۔
ہمیشہ خبروں میں رہنے والی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، کل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی ساتھ ہی اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔
اب خبریں گرم ہیں کہ حریم شاہ نے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے اور اس رکن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے تاہم حریم شاہ اس رکن کا نام ظاہر نہیں کیا۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے جیو ویب سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے شوہر کا نام راز میں رکھا ہوا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔
حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا تھا کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔
ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے تھے بعدازاں حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔
یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سیریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر کو دیکھا جائے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔