متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی گزشتہ روز سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بڑا دعویٰ کیا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کرلی ہے اور 4 جولائی کو وہ ہنی مون پر بھی جائیں گی، کے حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر تو کوئی واضح بیان نہیں دیا تاہم انہوں نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں انہیں کالے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، اور وہ کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیتی ہیں۔
’دی حریم شو، مویشی منڈی اسپیشل‘ کے نام سے ریکارڈ کیے جانے والے شو کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل تو شیئر نہیں کی گئی لیکن وہ اس شو کے میزبان کی کرسی سنبھالے ہوئے ہیں۔
حریم شاہ نے اپنی ویڈیوز پر ہمیشہ کی طرح تبصرے (کمنٹس) بند کر رکھے ہیں۔
مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئر کی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔
گزشتہ روز ٹک ٹاکر نے تصدیق کی کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔
حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔