• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے

قومی احتساب بیورو (نیب) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز جکھرانی پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے معاملے پر دو روز سے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جکھرانی سمیت 5 افراد پر 74 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے، اعجاز جکھرانی سمیت 13 افراد پر دوسرا ریفرنس 36 کروڑ کا دائر  ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے کراچی سمیت ہر جگہ چھاپے مارے جائیں گے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت منسوخ ہوچکی ہے ۔

تازہ ترین