• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات بھارتی بیڈمنٹن پلیئرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

لندن ( جنگ نیوز) سائنا نہوال اور جوالا گٹا سمیت بھارت کے سات بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے اولمپکس کے لئے كوالیفائی کر لیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ تازہ عالمی رینکنگ جاری ہونے کے بعد ہوا ہے۔چار سال پہلے لندن اولمپکس میں پانچ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔لندن اولمپکس کی کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال تیسری بار بھارت کی نمائندگی کریں گی جبکہ ڈبلز میں جوالا گٹا اور اشونی پونپپا کی جوڑی دوسری بار اولمپکس میں شرکت کرے گی۔مردوں کے سنگلز اور خواتین کے سنگلز میں پہلی بار سری کانت اور پی وی سندھو نے اپنی جگہ بنائی ہے۔پہلی بار اولمپکس میں بھارت کی طرف سے دو خواتین کے سنگلزمقابلوں میں حصہ لیں گی۔ 
تازہ ترین