• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانیاں‘مال گاڑی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا ٹرین دو حصوں میں تقسیم‘اپ اور ڈاؤن ٹریک پرآمد ورفت معطل

جہانیاں (نامہ نگار ) ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا۔جوائنٹ ٹوٹنے سے گڈز ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تاہم گاڑی کی سپیڈ کم ہونے سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔ تاہم اپ اور ڈاؤن ٹریک پرآمد ورفت معطل ہوگئی ۔ریلوے حکام نے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس کو جہانیاں اسٹیشن پر ہی روک لیا تھا ریلوے کی امدادی ٹیم نے اپناکلیرنس آپریش ایک گھنٹے میں مکمل کرکے ٹریک کھول دیا گڈز ٹرین اور سر سید ایکسپریس ٹرین کو وقفہ وقفہ سے روانہ کردیا گیا۔

تازہ ترین