کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے آئندہ دو ہفتوں کا روسٹر جاری کردیا گیا۔ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے آئندہ دو ہفتوں کا روسٹر جاری کردیا گیا جسکے مطابق دو رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت 5 جولائی سے 9 جولائی جبکہ 12 جولائی سے 16 جولائی تک بھی مختلف کیسز کی سماعت کرے گا دو رکنی بینچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔