• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،7 افراد جاں بحق

اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا سے پانچ میل دور تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 9افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

کشتی میں سوار 46 افراد کو بچالیا گیا اورانہیں بحیرہ روم کے جزیرے میں بحفاظت پہنچادیا گیا ہے۔

کشتی میں سوار تارکین وطن کے حوالے سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون کون سے ممالک کے شہری تھے۔

تازہ ترین