بالی ووڈ کے سینئر اداکار کبیر بیدی نے اپنی بیٹیوں پوجا بیدی اور سدھارتھ کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور انھوں نے اسکی وجہ اپنی طلاقوں کو قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے کبیر بیڈی کا کہنا ہے کہ انھیں ہمیشہ اسکا افسوس رہا۔ کبیر بیدی نے اس موقع پر اس وقت کو یاد کیا جب وہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کررہے تھے تو ان کی بیٹیاں پوجا اور سدھارتھ ان سے ملنے امریکا آئیں اور کافی دن انکے ساتھ رہیں۔
گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی نواسی عالیہ جو کہ انکی بیٹی پوجا بیدی اور سابق داماد فرحان فرنیچر والا کی بیٹی ہیں، اس نے ان کے ساتھ لائیو سیشن کیا اور ان کی خود نوشت اسٹوریز آئی مسٹ ٹیل، دی ایموشنل لائیو آف این ایکٹر پر گفتگو کی۔
واضح رہے کہ کبیر بیدی کی چھوٹی بیٹی سدھارتھ نے 1997 میں صرف پچیس برس کی عمر میں خود کشی کرلی تھی۔