ایک چھوٹے سے کیکڑے نے پانچ تنومند شیروں کو اپنی جانب متوجہ کرکے انھیں حیران و پریشان کردیا۔
اس حوالے سے ان دنوں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں پانچ شیر ایک چار انچ کے کیکڑے کے گرد گھیرا بنائے اسے گھور کر دیکھ رہے ہیں، جبکہ بے چارہ ننھا سا کیکڑا اپنی جان بچانے کے لیے بھا گ رہا ہے۔
اس ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 84 ہزار 136 افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ انٹرنیٹ صارفین نے اس پر خوب کمنٹس دیئے ہیں اور دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔