وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔
کوئٹہ، نوشکی، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پر مختلف زاویوں سے رنگوں کا ہالہ صبح کے وقت میں دکھائی دیا۔
خوبصورت رنگوں والی روشنیوں کا ہالہ 6 بج کر 20 منٹ پر افق سے غائب ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر رنگ برنگی روشنیوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔