• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی ویمن ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، بیٹرز رینکنگ میں بھارت کی سمریتی مندھانا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر 6 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کی لاورا وولورٹ دو درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئی ہیں۔

انگلینڈ کی ایمی جونز 4 درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کی سدرہ امین ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلی گئیں، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ 16 درجہ بہتری کے بعد 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔

بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کی الانا کنگ 5 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں، پاکستان کی نشرہ سندھو ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہیں اور ایک درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئیں، بھارت کی رینوکا سنگھ 7 درجہ بہتری کے بعد 19 ویں پوزیشن پر آگئیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ماریزین کیپ ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئیں، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید