ملتان میں خواجہ سرا کے مکان پر قبضہ کے خلاف خواجہ سراؤں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خواجہ سراؤں نے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم بیلا کے علاقے میں ماہ نور نامی خواجہ سرا کے مکان پر ایک اور خواجہ سرا نے جعلی کاغذات تیار کروا کر قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے مکان پر قبضے کو چھڑایا جائے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے خواجہ سراؤں کو یقین دہانی کرائی کہ مکان کے مالک ہونے کے دونوں دعوے داروں کے کاغذات چیک کئے جائیں گے اور میرٹ پر فیصلہ کردیا جائے گا ۔