• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں ہر شہر کو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیا گیا: بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ہر شہر کو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار صاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ کھوکھلے نعروں سے عوامی خدمت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین