• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ اچھا آغاز ہے، بلاول بھٹو

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس بلانے کے مطالبے کے حوالے کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال اور پاکستان پر اس کے مضمرات کے حوالے سے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ایک اچھا آغاز تھا، ہمارا مؤقف 2012 کی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی قرارداد پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد ہے، پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے وزیراعظم کی عدم موجودگی ایک بار پھر یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً قوم کے مقابلے میں اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں۔

تازہ ترین