• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(این این آئی) ایل این جی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھنے کے باعث سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، سی این جی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی پر جی ایس ٹی(جنرل سیلز ٹیکس)کے نفاذ کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں مہنگے ایل این جی کارگو اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

غیاث الدین پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین