• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں جاری، شہری 18 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، 25 موبائلز،زیورات اور کرنسی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ،ایک رکشے 9موٹرسائیکلوں ،22موبائل فونز،طلائی ونقرئی زیورات ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک میں دونا معلوم افرادگن پوائنٹ پرعامرخان کی موٹرسائیکل نمبراے بی وی 7154اور25ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ سٹیشن موڑ صدر میں قاسم خان اوراس کے دوست محمد جمیل سے دونامعلوم لڑکے جوموٹر سائیکل 125 پرسوارتھے گن پوائنٹ پرموبائل،2400 روپے ،شناختی کارڈ ،موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایل 4401اور موٹرسائیکل آرآئی کیو 5585 کی کاپیاں چھین کر لے گئے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پیرودھائی موڑکے قریب محمد رضوان سے دوموٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر فرار ہو گئے،،تھانہ ائرپورٹ کو وقار جاوید نے بتایاکہ بوستان خان روڈ سمیع ا للہ پلازہ میں پاک ایشیاء ڈور اینڈ ونڈو سسٹم کے نام سے اپنی دکان میں موجودتھاکہ 4 ملزمان دکانکے اندر داخل ہوئے جنہوں نے پستول نکا ل لیے اور ہینڈز اپ کروا کر ٹیبل کے دراز میں سے 80 ہزار روپے اٹھا کر 2موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ،تھانہ ٹیکسلاکو لعل میر نے بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیکل نمبر آرآئی این -8948 پر ریلوے سٹیشن کے قریب سے گزر رہا تھا کہ 9 نامعلوم افرادنے جو کہ مزدور معلوم ہوتے تھے مجھے روکا اور مجھ سے میرا موٹر سائیکل اور 18ہزار 500روپے چھین کرفرار ہو گئے ان میں سے 7 بندوں کے پاس اسلحہ تھا، تھانہ صدرواہ کومحمد سلیم نے بتایا کہ میری عدم موجودگی میں میرے گھر میں 3 مسلح افراد داخل ہوئے جواسلحہ کہ نوک پر 45ہزار روپے اورطلائی زیورات مالیتی5 لاکھ روپے لے کرفرارہوگئے،تھانہ جاتلی کو احسان قادر نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ آدڑہ عثمان زادہ روڈ رتہ کس پہنچا تو پیچھے سے موٹرسائیکل بدوں نمبر پر 2 نوجوان لڑکے آگئے جومجھ سے گن پوائینٹ پر ایک لاکھ 90ہزار روپے چھین کر اپنے موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں محمدقاسم کے گھرسے نامعلوم چورتین موبائل فون چوری کرکے لے گئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ منیرآبادمیں محمدسجادکے گھرسے نامعلوم چورتین موبائل فون اور40ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارزبیراحمدسے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ وارث خان کوطالب حسین نے بتایاکہ حارث بٹ نے اس سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے دھوکہ دہی سے لے کرواپس نہیں کئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں حیدرعلی بٹ کے رہائشی کمرے سے موبائل اورپرس چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں محمددانش سے دوموٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آبادچوک میں حسنین رضاکی گاڑی سے کسی نے لیپ ٹاپ اوردولاکھ روپے چوری کرلئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں غلام مرتضیٰ سے دوموٹرسائیکل سوارموبائل فون چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ چاندنی چوک میں عمرفاروق کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ فیض آبادمیں دوران سفرنصیب اللہ کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں محمدزاہد سے نا معلوم موٹرسائیکل سوار موبائل کھینچ کر لے گیا ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں کوہ نورملزکے قریب نورین سے نا معلوم لڑکا موبائل فون چھین کرلے گیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نیوچاکرہ میں نثار احمد کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے ،طلائی زیورات وزنی 5 تولہ ،3 عدد چیک، سام سنگ موبائل اور کچھ قیمتی کپڑے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ کمال آبادمیں سید نعیم حیدر کاموبائل مالیتی 65ہزارروپے چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری میں محمد عامر کاموبائل کسی نا معلوم شخص نے چوری کر لیا ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ موہڑہ چوک مں محمد امین کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ علی ٹاؤن میں غلا م تقی کےگھر کے تالے توڑکرنامعلوم چور 50ہزارروپے،انعامی با نڈز ما لیتی 30ہزاراور بیوی کا جیو لری سیٹ طلائی چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ لوہدرہ میںعامر رشید کے دو بکرے چوری ہوگئے،تھانہ روات کو نبیل احمدسکنہ بحریہ ٹاون فیز7راولپنڈی نے بتایاکہ میرے گھرسے چاندی 31 گرام، سونا مالیتی 41ہزارروپے وزٹینگ کارڈ سپیشل ،اے سی مالیتی 72ہزارروپے ، کاپر پائپ چوری ہوگئے،تھانہ روات کو مصطفٰی احمد شاہد نے بتایاکہ میں یونائیٹڈ آئرن سٹور چک بیلی موڑ بطور منشی ڈیوٹی دیتا ہوںشاپ پر موجود تھا کہ 4 افراد مسلح دکان کے اندر گھس آئے جو 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ چونترہ کے علاقہ منگرال میں محمد حفیظ کاسامان ما لیتی 85سو رو پے چوری ہوگیا۔
تازہ ترین