معروف لوک گلوکار عارف لوہار لاہور میں منعقدہ چوتھی عالمی پنجابی کانفرنس کے دوران اپنے والد اور لیجنڈری گلوکار عالم لوہار کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
عارف لوہار نے والد سے اپنی محبت اور عقیدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے والد کے پاؤں دبایا کرتا تھا اور میرا یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے والد کی دعاؤں اور برکتوں کے صدقے مجھے عزت اور کامیابی عطا کی۔
عارف لوہار نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے والدین سے محبت اور عزت کریں، ان کی رہنمائی کی قدر کریں اور اپنی سرزمین اور مادری زبان سے جڑے رہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ والدین کی خدمت اور عزت کرنا ہی حقیقی کامیابی کا پیمانہ ہے۔
انہوں نے اپنی ثقافتی جڑوں اور پنجابی زبان کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔