لاہور(مانیٹرنگ سیل) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تحفظ استحقاق بل میں ترامیم منظورکرلیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بل میں 1972 کے اصل قانون میں ایک شیڈول کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ صحافیوں کے تحفظات پر تحفظ استحقاق بل سے شقیں ختم کی گئیں، اُن کے لیے صحافی قابلِ احترام ہیں، وہ خود اوراُن کی جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں پرقدغن لگانے کے خلاف وہ خود کھڑے ہیں، صحافی برادری کے تحفظات پر شقوں کو ختم کر دیا گیا، صحافی برادری کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں ۔