• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر سپرد خاک

معروف افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

مسعود اشعر کی نماز جنازہ میں عطاالحق قاسمی، اصغر ندیم سید اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا مسعود اشعر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،  مسعود اشعر نے افسانہ نگاری میں منفرد مقام حاصل کیا۔

مسعود اشعر فروری 1930ء کو اترپردیش کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے، مسعود اشعر قیامِ پاکستان کے بعد پہلے ملتان اور بعد میں لاہور مقیم رہے۔

وہ روز نامہ جنگ میں بھی کالم لکھتے رہے، مسعود اشعر کے افسانوں کے مجموعے آنکھوں پر دونوں ہاتھ، سارے افسانے اور اپنا گھر کے نام سے شائع ہوئے۔

مسعود اشعر کو ادبی اور صحافتی خدمات پر صدارتی تمغۂ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین