• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار ، سامان ضبط

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کااسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئی ہیں۔ 4 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام ایکسپریس وے کے وی وی آئی پی روٹ میں روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ہٹایا اور 2 ٹرک پر مشتمل سامان بھی ضبط کیا۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ پر ڈبل روڈ، پنڈوڑہ اور کٹاریاں میں قائم 9 ریت بجری فروخت کے اڈے، 9 بکرا فروش کے ٹھیے اور 1 تعمیراتی مٹیریل فروخت کرنے کے لئے رکھا گیا کنٹینر بھاری مشینری کی مدد سے ختم کئے گئے جبکہ 2 دیواریں بھی مسمار کی گئیں۔ سیکٹر I-11 میں سبزی منڈی کے داخلی دروازےکا سامان گرین بیلٹ میں قائم غیر قانونی 50 سبزی وغیرہ کےسٹالز بھاری مشینری کی مدد سے ہٹا کر گرین بیلٹ کو واگزار کرا لیا۔ سید پور کے علاقے میں کارروائی کے دوران 3 غیر قانونی کمرے اور 2 چار دیواریوں کو بھی مسمار کیا گیا۔

تازہ ترین