• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں اور وہاں مجھے کچھ آرڈر وغیرہ موصول ہوتے ہیں جو بعد میں ڈیلیور بھی خود کرنا پڑتا ہے ۔ تو مجھے ایک پارٹی کی طرف سے آرڈر موصول ہوا کہ ہمیں یہ أٹم درکار ہے جس کا کمپنی ریٹ مثلاً 34 یا 36 روپے ہے تو میں نے اس پارٹی کو 43 روپے کا ریٹ دیا اور 34 روپے کے حساب سے 80 فیصد رقم میں نے اپنی جیب سے اپنی کمپنی کو ادا کردی تو آیا یہ منافع میرے لیے جائز ہے یا نہیں کہ اپنی کمپنی سے چیز خرید کر اپنی ہی پارٹی کو بیچ دی۔ رہنمائی فرمائیں۔

جواب :۔ آپ کمپنی کا مال خود نہیں خرید سکتے تھے۔ جو نفع ہوا، وہ کمپنی میں جمع کرانا واجب ہے۔

سوال :۔آج کل اکثر لوگ اپنی Black Money کو White Money میں تبدیل کرنے کے لیے لوگوں سے بینک کے ذریعے رقم لیتے ہیں اور انہیں اس رقم پر ٪5 فیصدکے حساب سے منافع ادا کرتے ہیں۔ بینک کے ذریعے رقم لیتے وقت اس رقم کو ادھار لکھوایا جاتا ہے اور رقم کی واپسی بذریعہ نقد ادائیگی کی جاتی ہے،جو کہ اسی دن ادا کر دی جاتی ہے۔ اس بارے میں کیا حکم ہے۔؟

جواب: ۔بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے سودی معاملہ کرنا حرام ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین