• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ، آلو، پیاز، چینی سمیت 23 اشیاء مہنگی، 9 کی قیمتوں میں کمی

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 جولائی2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 12.28فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.07 فیصد بڑھ گئی،آلو ، پیاز، چینی سمیت 23اشیاءمہنگی، 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،اختتام پذیر ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 12.28فیصد رہی ۔ 

ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، پیاز، لہسن، ایل پی جی سلنڈر، چینی، انڈہ(فارمی)، آلو، گڑ، صابن، ویجیٹیبل گھی، کھلا گھی، موٹا لٹھا،کوکنگ آئل، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، چائےکاکپ، انرجی سیور، دال چنا، چاول باسمتی(ٹوٹا)، دہی، دودھ(تازہ) ،بیف اورمٹن کی قیمتوں میں اضا فہ ، چکن(زندہ)،کیلا،دال مونگ،دال ماش ، آٹا،خشک دودھ،خوردنی تیل،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، لان(کپڑا)، دال مسور، واشنگ سوپ، چاول اری6/9، ڈبل روٹی، ماچس،الیکٹرک چارجز،سگریٹ،جارجٹ،نمک، سرخ مرچ(پسی ہوئی)، چائے، گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل،چپل،گیس چارجز ،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

تازہ ترین