• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے کے جعلی انڈے فروخت کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لاکھوں روپے کےجعلی انڈے فروخت کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ آراے بازارکو آصف قدیر نے بتایا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھا کہ زین نواز اور حسن علی انڈوں کا کاروبار کرتے ہیں اور ٹینچ بھاٹہ میں رہائش پذیر ہیں۔ میں نے ان کو انڈوں کیلئے تقریباً21 لاکھ 65 ہزار روپے ادا کئے اور انڈے لیکر آگے لوگوں میں سیل کر دئیے لیکن کچھ دن بعد لوگوں کی شکایات آنا شروع ہو گئیں کہ یہ انڈے جعلی ہیں میں نےرقم واپس کرنے کا کہا جس پر انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہو گئے۔
تازہ ترین